شَيخُ الإسْلام إبن تيمية رحمه الله فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کی عدالت میں

فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کے جن كذابين وأفاكين ومجاهيل نے [ الدیوبندیه ] نامی کتاب لکهی ، اورعلماء دیوبند کی مختلف کتب ورسائل سے كـَرَامـَاتُ الأولِيـَـاء پرمبنی واقعات وعبارات لے کر کفر و شرک وبدعت کے خانہ سازشیطانی فتوے لگا کر اپنی عاقبت کوخراب کیا ،،مولاناظفرعلی خان مرحوم نے توبریلی کی تکفیرسازفیکٹری کے بارے کیا خوب فرمایا تها ،
بریلی کے فتوی کا سستا هے بهاو
جوبکتے ہیں کوڑی کے اب تین تین
خدانے یہ کہ کرانهیں ڈهیل دی

وَأمْلِی لهُم انَّ کـَیدی مَتیْن

لیکن کافرگری کے اس مکروه ومذموم مشغلہ میں فرقہ جدید نام نہاد اهل حدیث کے چند جہلاء زمانہ واطفال مکتب ومجاهیل مطلق نے بریلی کوبهی مات دے دی ، فوا اسفاه

نہ دوزخ کا ڈر هے نہ خوف خدا
کیا ان کی یہ بات درست هے ؟؟
إن يحسدوني فإني غير لائمهم قبلي من الناس أهل الفضل قد حُسدوا
فدامَ لي ولهم ما بي وما بهموُ ومـاتَ أكثرُنا غيــظًا بما يجــدُ
كل العداوة قد ترجى إماتتها إلا عداوة من عاداك من حَسَدِ

ایسے ہی لوگوں کی عدالت میں شَـيخُ الإسْـلام إبن تيمية رحمه الله کی ذکر کرده عبارات وتعليمات ونظريات کوپیش کرنے جسارت کرتا ہوں ، امید تو نہیں هے کہ توحید وسنت کے یہ نام نہاد علمبردار یہاں بهی وہی حکم لگائیں ، جو علماء دیوبند پرلگاتے ہیں ، امید تو نہیں ہے کہ ان کے توحید کی رگ یہاں بهی پهڑک اٹهے ، امید تو نہیں هے کہ ان کی ایمانی غیرت ودینی حمیت یہاں بهی جوش میں آجائے اور شَـيخُ الإسْـلام سے بهی برآت کا اعلان کردیں ، بقول ان کے ہماری محبت ونفرت کے پیمانے صرف الله کے لیئے ہیں امید تو نہیں ہے کہ ان کی محبت ونفرت کے یہ پیمانے یہاں بهی وہی رنگ ظاہرکریں جو رنگ علماء دیوبند کے حق میں ظاہرکرتے ہیں کتاب الدیوبندیه کا مولف نام نہاد توحیدی اهل حدیث اپنی اس کتاب کی تالیف کا مقصد بیان کرتے ہوئے گویا ہوتا هے کہ بهولے بهالے دیوبندی عوام كو خبردار کرنا هے کہ دیوبندی علماء کی چکنی چپڑی باتوں اورتوحید کے بلند بانگ دعووں سے مرعوب ہوکران کی اتباع کرکے کہیں اپنی آخرت برباد نہ کرلینا )) جی وہی باتیں جس کو توچکنی چپڑی کہتا هے اورآخرت کی بربادی کا ذریعہ کہتا هے ، بعینه اسی طرح کی چکنی چپڑی شَـيخُ الإسْـلام کے حوالہ سے ذیل میں نقل کروں گا ، آپ کا سخت ترین متصلب توحیدی مزاج اگر شَـيخُ الإسْـلام کے لیئے بهی وہی فیصلہ تجویزکردے جو علماء دیوبند کے لیئے آپ نے تجویز کیا ، اورعلی الاعلان ایک چهوٹا سا رسالہ بهی آپ کے توحیدی قلم سے اگرشَـيخُ الإسْـلام کے پیش کرده ان عبارات وتعليمات واقوال کے خلاف نکل جائے تو ممکن هے کہ آپ کی صداقت ودیانت کے کچهہ آثارهم بهی محسوس کرنے لگیں ،
مزید لکهتا هے کہ
اپنے علماء کے شرکیہ عقائد سے برآت کا اظہار کریں اوراپنے عقیدوں کو قرآن وسنت کی روشنی میں سنواریں
علماء دیوبند کے لیئے کفروشرک پرکهنے کی جوکسوٹی آپ نے مقررکی هے ، آپ کی اسی کسوٹی میں شَـيخُ الإسْـلام کے اقوال وعبارات وتعليمات وکرامات کوبهی پرکهیں گے،جس سے آپ کی امانت وصداقت وللہیت خوب آشکارا ہوجائے گی،
مزید کیا بات کریں بس اب اصل بات شروع کرتے ہیں ، بات شَـيخُ الإسْـلام إبن تيمية رحمه الله کی اور عدالت ومیزان توحيد وسنت کے خالص وسچے متوالوں کا هے ، جو حق بات کی خاطر ( بقول ان کے) کسی رشتے ناطے کسی بڑے چهوٹے اپنے پرائے کی کوئ پرواه نہیں کرتے ۰
چونکہ هم نے فیصلہ وحکم مانگنا هے اس لیئے شَـيخُ الإسْـلام کی بات مقدمہ کے نام سے ذکرکروں گا ٠
مـُقـَدمَـه 1= اور تحقیق کبهی مردوں کا زنده کرنا أنبياء عليهم السلام کے پیروکاروں کے ہاتهہ پربهی ہوتا هے ، جیسا کہ اس امت محمدیہ کی ایک جماعت کے لیئے واقع هوا ۰ ( کہ انهوں نے مردوں کو زنده کیا ) ؟؟؟

قال ابن تيمية رحمه الله في كتاب النبوات ” ص 298 .”
” وقد يكون إحياء الموتى على يد أتباع الأنبياء كما وقع لطائفة من هذه الأمة”
مردوں کو زنده کرنے میں بہت سارے انبیاء وصالحین شریک ہیں ؟؟
قال ابن تيمية رحمه الله في كتاب النبوات ” ص 218 ”
((بخلاف إحياء الموتى فانه اشترك فيه كثير من الأنبياء بل ومن الصالحين))

مردوں کا زنده کرنا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟
ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
ویسے تو جو میزان ومعیار انهوں نے علماء دیوبند کوکافرومشرک کہنے کے لیئے متعین کیا هے ، اس میزان ومعیارمیں توان عبارات کے قائل کا حکم بهی واضح هے ، لیکن هم نے چونکہ شروع میں کہ دیا کہ
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مـُقـَدمَـه 2= نخع قبیلے کا ایک آدمی تها ، اس کا گدها راستےمیں مرگیا ، تواس کے ساتهیوں نے اس کوکہا کہ آجاو هم تیرا سامان اپنی سواریوں پر اٹهاتے ہیں ، تواس آدمی نے اپنے ساتهیوں سے کہا مجهے چهوڑ دو ذرا صبرکروتهوڑی دیرکے لیئے ، پهراس نے اچهے طریقے سے وضو کیا اور دو رکعت نماز پڑهی ، اورالله تعالی سے دعا کی ، پس الله تعالی نے اس گدهے کوزنده کردیا ، پس اپنا سامان گدهے پر رکهہ دیا ۰ ؟؟؟

ويقول ابن تيمية رحمه الله في مجموع فتاوى ابن تيمية “ج11 ص 281″
ورجل من النخع كان له حمار فمات في الطريق فقال له أصحابه:هلم نتوزع متاعك على رحالنا ، فقال لهم: أمهلوني هنيئة ، ثم توضأ فأحسن الوضوء وصلى ركعتين ودعا الله تعالى فأحيا حماره فحمل عليه متاعه.

مرده گدهے کا زنده کرنا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟
ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مـُقـَدمَـه 3= وصلہ بن اشیم کا گهوڑا ایک غزوه (جہاد) میں مرگیا ، تواس نے دعا کی کہ اے الله کسی مخلوق کا مجهے احسان مند نہ بنا ، پس اس نے دعا کی تو الله تعالی نے اس کے گهوڑے کو زنده کردیا ، ؟؟؟
اور یہی وصلہ بن اشیم ” أهـْوَاز ” مقام پرایک مرتبہ ان کو بهوک لگی ، الله عز وجل سے دعا کرکے کهانا طلب کیا ، تواس کے پیچهے ریشم کے کپڑے میں کهجوروں کا ایک برتن گر پڑا ، پس کجهوروں کوکها لیا ، اور ریشم کا وه ایک زمانہ تک ان کی بیوی کے پاس رہا

ويقول ابن تيمية أيضاً :مجموع الفتاوى ابن تيمية “ج11 ص 280″
وصلة بن أشيم مات فرسه وهو في الغزو ، فقال اللهم لا تجعل لمخلوق عليّ منة ودعا الله عز وجل فأحيا له فرسه ،
وجاع مرة بالأهواز دعا الله عز وجل واستطعمه فوقعت خلفه دوخلة رطب في ثوب حرير ، فأكل الرطب وبقي لثوب عند زوجته زماناً .

مرده گهوڑے کا زنده کرنا ؟؟
بهوک حالت میں اچانک غیب سے ریشم کے کپڑے میں کهجوروں کا ایک برتن پانا ؟؟ اوران کی بیوی کا ریشم کے کپڑے کوایک زمانہ استعمال کرنا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟
ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟۰
مُـقـَدمَـه 4 = حضرت سعید ابن المُسیب رحمه الله ایام حَره میں رسول الله صلى الله عليه وسلم کی قبرسے نمازوں کے اوقات میں اذان سنتے تهے ، حالانکہ مسجد بالکل خالی ہوتی تهی ، ان کے علاوه کوئ اور مسجد میں نہیں ہوتا تها ۰

(( ” الفرقان بين أولياء الرحمن وأولياء الشيطان ” ص 123 ))
رسول الله صلى الله عليه وسلم کی قبرمبارک سے نمازوں کے اوقات میں اذان سننا ؟؟ یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مُـقـَدمَـه 5 = مُطرف بن عبد الله بن الشخير جب اپنے گهرمیں داخل ہوتے تو گهرکے برتن آپ کے ساتهہ تسبیح پڑهتے تهے ، اور وه اور ان کے ساتهی جب تاریکی میں چلتے تهے تو کـَوڑے کا کناره ان دونوں کے لیئے روشنی فراہم کرتا هے ۰ ؟؟؟
وكان مطرف بن عبد الله بن الشخير إذا دخل بيته سجت معه آنيته وكان هو وصاحب له يسيران في ظلمة فأضاء لهما طرف السوط.
(( ” الفرقان بين أولياء الرحمن وأولياء الشيطان ” ص 131 ))

اندهیرے میں کـَوڑے کا روشنی دینا اورگهرکےبرتنوں کا تسبیح پڑهنا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مُـقـَدمَـه 6 = حضرت علاء بن الحضرمي نے اوران کے ساتهیوں کے راستے میں سمندر آگیا ، وه اپنے گهوڑوں کے ساتهہ سمندر کو عبورکرنے کی قدرت نہیں رکهتے تهے ، پس علاء بن الحضرمي نے الله سے دعا کی ، ان سب نے پانی کوعبورکرلیا اوران میں سے کسی کے گهوڑے کی زَین تک نہیں بهیگی۰ ؟؟
اورانهوں نے الله سے دعا کی کہ مرنے کے بعد ان کا بدن کوئ نہ دیکهے ، لہذا قبر میں ان کو کسی نے نہیں دیکها ۰

و( العلاء بن الحضرمي ) دعا الله لما اعترضهم البحر ولم يقدروا على المرور بخيولهم فمروا كلهم على الماء ما ابتلت سروج خيولهم ودعا الله أن لا يروا جسده إذا مات فلم يجدوه فى اللحد وجرى مثل ذلك ۰
(( ” الفرقان بين أولياء الرحمن وأولياء الشيطان ” ص 128 ))

سمندر کو گهوڑوں سمیت عبورکرنا اورگهوڑوں کے زَین (مُہار) تک نہیں نہ بهیگنا ، پانی کا ذره برابراثرنہ هونا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟۰
مُـقـَدمَـه 7 = حضرت حسن البصري حَجاج بن یوسف سے روپوش گئے تهے ، پس وه چهہ دفعہ ان کو گرفتار کرنے کے لیئے گئےلیکن حضرت حسن البصري نے الله عز وجل سے دعا کی لہذا وه ان کو نظرنہیں آئے ، ؟؟ ایک خارجی حضرت حسن البصري کو اذیت پہنچاتا تها لہذا آپ نے اس خارجی کے لیئے بد دعا کی تو وه اسی وقت مرگیا ؟؟

وتغيب الحسن البصري عن الحجاج، فدخلوا عليه ست مرات فدعا الله عز وجل فلم يروه، ودعا على بعض الخوارج كان يؤذيهم فخر ميتا.
(( ” الفرقان بين أولياء الرحمن وأولياء الشيطان ” ص 130 ))

سب لوگ سامنے ہوتے لیکن وه لوگوں کی نظروں سے پوشیده رہتے ؟؟
اورخارجي ان کی بد دعا سے فورا مرگیا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مُـقـَدمَـه 8 = سعيد بن زيد پرأروى بنت الحكم نے جهوٹ بولا تو انهوں نے اس کے لیئے بد دعا کی اور فرمایا اے الله اگریہ جهوٹی هے تواس کو اندها کردے اوراس کواسی جگہ ماردے لہذا وه اندهی ہوگئ اسی جگہ گهڑے میں گرپڑی اور مرگئ ۰

ودعا سعيد بن زيد على أروى بنت الحكم فأعمى بصرها لما كذبت عليه، فقال: اللهم إن كانت كاذبة فأعم بصرها واقتلها في أرضها فعميت ووقعت في حفرة من أرضها فماتت .
(( ” الفرقان بين أولياء الرحمن وأولياء الشيطان ” ص 128 ))

یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مُـقـَدمَـه 9 = عتبة غلام نے اپنے رب سے تین چیزیں مانگیں ، خوبصورت آواز ، اورخوب بہتے آنسو، اور رزق بغیرتکلیف کے ، لہذا وه جب قرآت کرتے توخود بهی روتے اورلوگوں کوبهی رُلاتے ، اوران کے آنسوا برابرجاری رہتے ،
اورجب اپنے گهرجاتے توگهر کهانا موجود پاتے اوران کومعلوم نہیں تها کہ یہ رزق کہاں سے آتا هے ۰
گهر میں رزق موجود ہوتاهے لیکن پتہ نہیں کہ کہاں سے آتا هے ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
مُقَدمَه 10 = ایک جماعت نے نبي صلى الله عليه وسلم کے قبرسے سلام کا جواب سنا ، یا آپ صلى الله عليه وسلم کے علاوه دیگر صالحين کے قبورسے سلام کا جواب سنا ،

إن قوما سمعوا رد السلام من قبر النبي صلى الله عليه وسلم
أو قبور غيره من الصالحين ،وأن سعيد ابن المسيب كان يسمع الأذان من القبر النبوي ليالي الحرة ونحو ذلك ٠
(( اقتضاء الصراط المستقيم ص373 ))
اسی طرح كرامات وخوارق عادات میں سے یہ بهی هے جو انبیاء وصالحین کے قبور کے پاس پائ جاتی ہیں ، مثلا انوارات اور فرشتوں کا نزول ، اورسکون واطمینان حاصل ہونا ان کی قبورکے پاس ، یہ سب حق هے الخ
وكذلك ما يذكر من الكرامات وخوارق العادات التي توجد عند قبور الأنبياء والصالحين مثل نزول الأنوار والملائكة عندها ( الی ان قال ) وحصول الأنس والسكينة عندها ، ، ونزول العذاب بمن استهان بها ، فجنس هذا حق ليس مما نحن فيه ، وما في قبور الأنبياء والصالحين من كرامة الله ورحمته ومالها عند الله من الحرمة والكرامة فوق ما يتوهمه أكثر الخلق ، لكن ليس هذا موضع تفصيل ذلك
(( اقتضاء الصراط المستقيم ص : 374 ))

صالحين کے قبورسے سلام کا جواب سننا ؟؟
صالحين کے قبورکے پاس انوارات اور فرشتوں نازل هونا ؟؟
صالحين کے قبورکے پاس سکون واطمینان حاصل ہونا ؟؟
یہ کہنے والا کون هے کوئ دیوبندی تونہیں هے ؟؟
یہ خطرناک عقیده (فرقہ اہل حدیث کی نظرمیں ) کسی دیوبندی کی کتاب میں تو نہیں لکها ؟؟ ایسا عقیده رکهنے والا شخص کس برتاو وحکم کا مستحق هے ؟؟
فیصلہ صرف اورصرف فرقہ جدید نام نہاد اہل حدیث کی عدالت میں ،
اور بالخصوص کتاب (( ألديـوبنـديـة )) لکهنے والے سچے پکے خالص توحیدی سلفی اہل حدیث کی عدالت میں ؟؟ ۰
الله تعالی سے دعا هے کہ فرقہ جدید اهل حدیث میں شامل ناواقف عوام کو صحیح سمجهہ دے ، اورجن جہلاء کی وساوس وخیالات کی تقلید پروه چل پڑے ہیں ،اس سے توبہ کی توفیق دے ۰

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Meks Ads